مشن کے پیغام کو عام کرنے میں عمر ریاض عباسی نے میڈیا میں اہم رول اداکیا: ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

عمر ریاض عباسی نے ڈاکٹر طاہرالقادری اور عوامی تحریک کے پیغام کو عام کرنے میں میڈیا میں اہم رول ادا کیا۔
عمر ریاض عباسی کی والدہ کی چہلم کے موقع پر دعائیہ تقریب سے ڈاکٹر رحیق عباسی اور دیگر کا خطاب

اسلام آباد (06 اپریل 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے عمر ریاض عباسی کو ان کی والدہ کی وفات پر قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین کی جانب سے خصوصی تعزیتی پیغام پہنچایا اور کہا ہے کہ ظلم و استحصال اور سٹیٹس کو کے نظام کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری نے جو آواز اٹھائی، اس پیغام کو عام کرنے میں عمر ریاض عباسی نے میڈیا میں اہم رول اداکیا، جو کہ انکی والدہ کی تربیت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عمر ریاض عباسی کی والدہ کی رسم چہلم کے موقع پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک فخر زمان عادل، ارشاد سعیدی، عثمان بٹ اور دیگر سیاسی، سماجی شخصیات، معززین علاقہ، عہدیداران و کارکنان تعداد میں موجود تھے۔

ڈاکٹر رحیق عباسی، ارشاد سعیدی، ملک فخر زمان عادل اور دیگر نے عمر ریاض عباسی کی والدہ کی ایصال ثواب کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمر ریاض عباسی جس مقام پر ہے والدہ کی دعاؤں کے باعث ہی ہے۔ مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ عمر ریاض عباسی کی والدہ محترمہ نیک، صالح، پرہیزگار، متقی اور عبادت گزار خاتون تھیں، حاضرین نے اجتماعی دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام اور قبر میں حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت سے نوازے (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top