پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار غلام ربانی کی وفد کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اکبر کاظمی سے ملاقات

مجلس وحدت مسلیمین کے رہنماؤں کی عوامی تحریک کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

راولپنڈی (07 مارچ 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما امیدوار برائے وارڈ نمبر سات راولپنڈی کینٹ غلام ربانی نے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا اکبر کاظمی اور دیگر سے ملاقات کی۔ عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ مولانا اکبر کاظمی نے عوامی تحریک کے غلام ربانی اور دیگر کو اپنی اور جماعت کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوامی تحریک کے امیدواروں کی مکمل حمایت اور تعاون کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top