پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن سے ملاقات

وفد میں سردار منصورخان، عمر ریاض عباسی، بریگیڈیر امتیاز، ابرار رضا ایڈووکیٹ، غلام علی خان شامل تھے
کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے لئے (بالٹی) اور آئندہ ہونے والے جنرل اور لوکل باڈیز کے انتخابات کے لئے انتخابی نشان (جھنڈا) ہوگا
خواجہ سعد رفیق کے خلاف انتخابی عمل پر اثر اندازہونے پر کاروائی کی جائے، عوامی تحریک کے رہنمائوں کامطالبہ

اسلام آباد (09 اپریل 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے گزشتہ روز سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن سے ملاقات کی۔ وفد میں سردار منصور خان، عمر ریاض عباسی، بریگیڈیر امتیاز، ابرار رضا ایڈووکیٹ، غلام علی خان، احسان اللہ ایڈووکیٹ اور ملک منظور شامل تھے۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے پر کاروائی کی جائے۔ ملاقات کے بعد عمر ریاض عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن سے ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی، کچھ روز قبل سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نوازگنڈاپور کی قیادت میں وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے موقع پر موٹر سائیکل اور جھنڈا ڈیمانڈ کیا تھا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں وقت کی کمی کے باعث عارضی طور پر (بالٹی) کے نشان سے الیکشن لڑا جائے گا۔ بعد ازاں عوامی تحریک کے آئندہ کے لوکل باڈیز اور جنرل انتخابات میں انتخابی نشان (جھنڈا) کے لئے بات ہوگئی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرادی ہے کہ ایک مہینے کے اندر جھنڈا نشان پاکستان عوامی تحریک کو الاٹ کر دیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top