راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مل کرسٹیٹس کو کا مقابلہ کریں گے: شیخ رشیداحمد

سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے گلے کاپھندا بن کر رہے گا۔ ڈاکٹر رحیق عباسی
نظام کو بدلنے اور حقیقی تبدیلی والی جماعت فقط عوامی تحریک ہے۔ بریگیڈیر (ریٹائرڈ) مشتاق لِلہ

اسلام آباد/ راولپنڈی(20 اپریل 2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مل کرسٹیٹس کو کا مقابلہ کریں گے، عوامی مسلم لیگ اور عوامی تحریک کے امیدوار تبدیلی کی علامت بن کر معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز لال حویلی میں ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر احمد نواز انجم، سردار منصور خان، بریگیڈیر مشتاق لِلہ، ملک افضل، نعیم سلطان کیانی، غلام علی خان، ملک طاہر جاوید اور قاضی شفیق بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے گلے کاپھندا بن کر رہے گا۔ شہداء کے خون کورائیگاں نہیں جانے دیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن بپا کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں، عوامی تحریک کے دس کارکنوں کو 5,5 سال کی سزا بھی انتقامی کاروائی کانتیجہ ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ڈاکٹر طاہرالقادری بہت جلد وطن واپس آکر انقلابی جدوجہد کو وہیں سے شروع کریں گے جہاں چھوڑ کے گئے تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی غوروغوص کیا گیا۔

ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس کے پاس پوری قوم کے مسائل کاایجنڈا ہے، ہم کرپٹ نظام کا حصہ نہ بنے ہیں نہ بنیں گے، نظام کو بدلنے اور حقیقی تبدیلی والی جماعت فقط عوامی تحریک ہے، پوری قوم کی نظریں عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہرالقادری پر مرکوز ہو چکی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top