عوام پوچھ رہے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل انصاف کے کٹہرے میں کب کھڑے ہونگے؟ ڈاکٹر رحیق عباسی

مورخہ: 17 مئی 2015ء

راولپنڈی کے عوام نے قاتل حکمرانوں پر واضح کردیا ہے کہ انہیں میٹرو بسیں، سڑکیں اور پل نہیں انصاف اور عزت چاہیے

لاہور (17 مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج میں شریک ہو کر قاتل حکمرانوں پر واضح کر دیا ہے کہ انہیں میٹرو بسیں، سڑکیں اورپل نہیں انصاف اور عزت چاہیے اور پاکستان کے عوام سوال کر رہے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل انصاف کے کٹہرے میں کب کھڑے ہونگے؟

گذشتہ روز انہوں نے راولپنڈی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے عہدیداروں کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج پر اپنے بیان میں کہا کہ حکمرانوں کی یہ بھول ہے کہ وہ ماڈل ٹاؤن کے سانحہ کو عوام کی نظروں سے اوجھل کرسکیں گے۔ پاکستان بھر کے عوام کی نظریں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اور قاتل حکمرانوں پر جمی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل و غارت گری کے خلاف ایف آئی آر کو درج ہوئے 11 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا تاحال اسکی تفتیش کا آغاز ہی نہیں ہوا۔ موجودہ حکمران جو اس سانحہ کے مرکزی کردار ہیں وہ انصاف کے راستے کی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور قاتل تختہ دار تک ضرور پہنچیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top