آئرلینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درودوسلام

مورخہ: 13 مئی 2015ء

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درودوسلام کی محفل کا انعقاد فرخ وسیم بٹ کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جس میں منہاج القرآن کے اراکین و وابستگان کے علاوہ انگلینڈ سے آئی ہوئی تبلیغی جماعت اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کے آغاز میں تمام احباب نے حلقہ بنا کر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود پاک کا نذرانہ پیش کیا، اس کے بعد باقاعدہ محفل پاک کا آغاز ریحان آغا نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول عبدالحفیظ، بابر خان، ملک طارق اور فرقان اسلم نے نچھاور کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top