اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام کارپی میں سالانہ معراج النبی (ص) کانفرنس
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے زیراہتمام کارپی میں سالانہ معراج النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 15 مئی 2015ء کو منعقد ہوئی، جس میں کارکنان اور وابستگانِ تحریک منہاج القرآن سمیت عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا انعقاد مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی میں ہوا۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سیماب ظفر نے حاصل کی۔ نعت خوانی کے بعد خصوصی خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ وقار قادری نے کہا کہ واقعہ معراج شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ معراج کا تحفہ نماز ہے اور یہی تعلقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہم ذریعہ ہے۔
علامہ وقار قادری نے مزید کہا کہ ہمیں انسانی بنیادوں پر بھائی چارے کی تصویر بننا ہوگا اور محبت اور امن کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ یہی پیغامِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسی پیغام کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں پوری دنیا میں پھیلا رہا ہے۔
معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کے صدر افضال سیال، منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کے ناظم مختار احمد قادری، پیس اینڈ انٹیگریشن کے صدر اقبال شاہ، منہاج القرآن رجوامیلیاء کے صدر صوفی افتخار حسین، پیس اسلامک سنٹر کوریجو کے ڈائریکٹر حافظ آصف، پاکستان عوامی تحریک ریجوامیلیاء کے صدر محمد اشرف نے حصوصی شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کے صدر افضال سیال نے خصوصی دعاکرائی۔
رپورٹ: حسن زمان
تبصرہ