پہلے بتا دیا تھا کہ اصل قاتلوں کو کلین چٹ دینے کیلئے جے آئی بنائی گئی، ڈاکٹر رحیق عباسی

مورخہ: 20 مئی 2015ء

مفرور افسران کہیں نہیں گئے وزیر اعلیٰ کی حفاظت میں ہیں، ہماری طرف سے فائرنگ کا الزام شرمناک ہے
عبد الرزاق چیمہ نے شریف خاندان کے منشی والا کردار ادا کیا، جے آئی ٹی کو مانا نہ اسکی رپورٹ کی کوئی حیثیت ہے، خرم نواز گنڈا پور
پولیس کی بلا اشتعال فائرنگ پر سیلف ڈیفنس کا حق رکھنے کے باوجود پر امن رہے‎

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومتی جے آئی ٹی کی مبینہ رپورٹ پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ رپورٹ پہلے سے تیار شدہ تھی اور یہ قاتلوں کو کلین چٹ دینے کیلئے قائم کی گئی تھی۔ ہماری طرف سے فائرنگ کا الزام انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ تمام ٹی وی چینلز کی رپورٹس گواہ ہیں کہ منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر پولیس کی چڑھائی یکطرفہ تھی۔ رپورٹ میں جن افسران کو مفرور ظاہر کیا گیا وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی حفاظت میں ہیں اور اس خونی کھیل کو عملی شکل دینے والے ایک قاتل کو ڈبلیو ٹی او میں سفیر بنا کر بیرون ملک بھجوایا گیا ہے۔ غیر قانونی جے آئی ٹی کو تسلیم کیا نہ اسکی نام نہاد رپورٹ کو مانتے ہیں۔ ہمارا قاتل پنجاب کا وزیر اعلیٰ ہے اور معاون قاتل رانا ثناء اللہ اور دیگر افسران ہیں لیکن قاتل اعلیٰ کان کھول کر سن لیں 14بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے مبینہ رپورٹ پر اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ نے وزیر اعلیٰ اور شریف خاندان کے ذاتی منشی والا کردار ادا کیا۔ عبد الرزاق چیمہ کو 14بے گناہوں کے خون پر مٹی ڈالنے کی ناپاک حرکت کی سزا اس دنیا میں بھی ملے گی اور آخرت میں بھی اسکا منہ کالا ہو گا اور نہ ہی بے گناہوں کا خون رائیگاں جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی کونہ پہلے مانا نہ اب اسکی رپورٹ کی کوئی حیثیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی طرف سے فائرنگ کا ذکر انتہائی شرمناک ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سیلف ڈیفنس میں فائرنگ کرنے کاقانونی حق رکھتے تھے لیکن ہم پر امن رہے فائرنگ کاالزام لگا کر جے آئی ٹی کے نام نہاد سربراہ نے انتہائی گھناؤنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اصولوں کی بنیاد پر حکومتی جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کیا کیونکہ ہمارا موقف ہے کہ شہداء کے لواحقین کی رضا مندی اور اعتماد والی جے آئی ٹی بنائی جائے، ہمارے اس موقف کو حکومت نے نہیں مانا، حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو وہ غیر جانبدار جے آئی ٹی سے خوفزدہ کیوں ہیں؟

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top