جعلی جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف آج (اتوار) ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے

مورخہ: 23 مئی 2015ء

لاہور پریس کلب کے سامنے ہونیوالے مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر رحیق عباسی کریں گے‎
فیصل آباد، سیالکوٹ، پنڈی، پشاور، کراچی، سکھر، ملتان سمیت 60 شہروں میں مظاہرے ہوں گے
احتجاجی مظاہرے ملک کے تمام بڑے شہروں میں پریس کلب کے سامنے شام 5بجے کئے جائیں گے

لاہور (23 مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جعلی جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف آج (اتوار) ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ جعلی جے آئی ٹی کی رپورٹ شہدا ئے ماڈل ٹاؤن سے مذاق کے مترادف ہے، جسے پاکستان عوامی تحریک اور ملک کی دیگر سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں نے تسلیم نہیں کیا، اس لئے آج پورے ملک میں عوامی احتجاج ہو گا جس میں ہزاروں مرد و خواتین شرکت کریں گی۔ لاہور میں پریس کلب کے سامنے شام 5 بجے احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔ لاہور میں ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر‎ PAT ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور لاہور کے قائدین کریں گے جبکہ فیصل آباد کے مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل‎ PAT خرم نواز گنڈا پور، سیالکوٹ مظاہرے کی قیادت شیخ زاہد فیاض کریں گے۔ گجرات، پنڈی، پشاور، کراچی، ساہیوال، سکھر، اوکاڑہ، ملتان، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، کوئٹہ، نواب شاہ سمیت ملک کے 60 سے زائد شہروں میں پریس کلب کے سامنے شام 5بجے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں عوام کی بھر پور شرکت حکمرانوں کو بتا دے گی کہ اگر انہوں نے اپنی روش نہ بدلی تو ان کے اقتدار کے دنوں کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top