گوجر خان: تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے زیراہتمام ورکرز کونشن

مورخہ: 15 مئی 2015ء

دولتالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے مصطفوی ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے حوالے سے پنجاب حکومت کی بنائی ہوئی یکطرفہ اور جعلیJIT کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں جس نے قاتل حکمرانوں کو بے گناہ قرار دیا ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن باقر نجفی کی رپورٹ کو شائع کیا جائے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گی، شہر شہر احتجاج کیا جائے گا۔ کنونشن سے سلطان نعیم کیانی صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی، انار خان گوندل ضلعی امیر، محمودالحق قریشی، چوہدری محمد اسحاق اور قاری منیر حسین نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے عہدیداروں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top