منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے نائب صدر شیخ ساجد فیاض کے لئے گولڈ میڈل کا اعلان

منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے نائب صدر شیخ ساجد فیاض کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گولڈ میڈل کا اعلان کیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز منہاج انٹرنیٹ بیورو میں شاندار تکنیکی خدمات پر دیا گیا۔ شیخ ساجد فیاض تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے بھائی ہیں۔ موصوف عرصہ دراز سے فرانس میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے لئے تکنیکی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کی یہ خدمات قابل تحسین ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی شاعری کی تصنیف "تو میرے لفظوں میں چھپا" قائد سے محبت کا انوکھا اظہار کیا ہے۔ شیخ ساجد فیاض کی اس تصنیف نے نہ صرف کارکنان میں بہت مقبولیت حاصل کی ہے بلکہ ان کی شاعرانہ کاوش بھی لائق صد تحسین ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان کی شاندار خدمات پر گذشتہ دنوں برطانیہ میں خصوصی گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ گولڈ میڈل انہیں جلد پروقار تقریب میں دیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top