اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام محفل شب بیداری کا انعقاد

مورخہ: 01 جون 2015ء

یکم جون 2015ء بروز سوموار شب برات کے موقع پرمرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی میں شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جس میں خصوصی خطاب منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے کیا۔ نماز تسبیح کی ادائیگی اور سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا، سینکڑوں افراد نے روزہ رکھا۔

محفل کے ابتدائی حصہ کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا جس میں تلاوت و نعت کے بعد نماز تسبیح اداء کی گئی جبکہ محفل کا دوسرا حصہ نماز عشاء کے بعد شروع ہوا جو نماز فجر تک جاری رہا، باقاعدہ آغاز صحیفہ ہدایت کی آیات بینات سے کیا گیا جس کی سعادت مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے ناظم حافظ اقدس نے حاصل کی اس کے بعد مرکز کارپی کے نعت خوانان نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاورکیے، ان میں محمد سماب ظفر، حافظ سرور اور محمد متین شامل تھے۔ محفل میں نقابت کے فرائض منہاج یوتھ لیگ کارپی کے احمد علی نے سرانجام دیئے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے قرآن و احادیث کی روشنی میں شب برات کی فضیلت اور توبہ کی اہمیت پر روز دیا۔ انہوں نے اس مبارک رات میں وطن عزیز کی سلامتی کے لئے شرکاء کو خصوصی دعا کی ہدایت بھی کی۔ محفل کے اختتامی حصہ میں منہاج القرآن کارپی کی نظامت اجتماعات کی طرف سے شرکاء محفل کے لئے سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا جس کے بعد علامہ وقار احمد قادری نے خصوصی دعا کروائی اور نماز فجر کی ادائیگی پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔

رپورٹ: حسن زمان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top