حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ): پاکستان عوامی تحریک کا ورکرز کنونشن، مرکزی قائدین کی شرکت

مورخہ: 04 جون 2015ء

حجرہ شاہ مقیم، اوکاڑہ (4 جون 2015) تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی تحصیلی تنظیمات کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے ناظمِ اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض نے کی، جبکہ دیگر شرکاء میں تنویر اعظم سندھو، محمد لطیف مدنی اور مقامی تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان شامل تھے۔

مرکزی قائدین کے حجرہ شاہ مقیم پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، اور ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ لایا گیا۔ شرکائے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی استقامت اور جذبہ قربانی کو خوب سراہا، اور ان کی قربانیوں کو لازوال قرار دیا۔ کارکنان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب کا سویرا طلوع ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، اور آنے والی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ شہدائے انقلاب کا قصاص لیں گے اور ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں جانیں دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top