عوامی تحریک کی طرف سے 16 جون کو یوم شہدائے ماڈل ٹاؤن منانے کا اعلان
تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کیلئے دعوت نامہ ارسال، ڈاکٹر طاہرالقادری
آئندہ کا لائحہ عمل دینگے
احتجاجی تعزیتی جلسہ میں شرکت کے عمران خان کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں :ڈاکٹر رحیق
عباسی
سانحہ ماڈل ٹاؤن انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا واقعہ ہے، ذمہ دار سزا سے نہیں
بچ سکتے، اجلاس
لاہور (8 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے 16 جون کو یوم شہدائے ماڈل ٹاؤن منانے کا اعلان کیا گیا ہے، 16 جون کو مرکزی سیکرٹریٹ میں احتجاجی تعزیتی جلسہ منعقد ہوگا۔ ن لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو شرکت کیلئے دعوت نامہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری احتجاجی جلسہ سے خطاب کرینگے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عامر فرید کوریجہ، صوبائی صدر بشارت جسپال، جنرل سیکرٹری مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، سہیل رضا و دیگر نے شرکت کی۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ احتجاجی تعزیتی جلسہ میں شرکت کرنے کے حوالے سے عمران خان کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، تمام جماعتوں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تعزیتی احتجاجی جلسہ میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لواحقین اور زخمی و اسیران انقلاب شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ 16 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک سال مکمل ہورہا ہے۔ ایک سال کے بعد بھی انصاف ملنا تو دور کی بات شہداء کے لواحقین کی درج کروائی گئی ایف آئی آر پر غیر جانبدارانہ تفتیش کا آغاز بھی نہیں ہو سکا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی غنڈہ گردی اور انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف کا واقعہ ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، یہ ایک قومی سانحہ ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ریاستی ادارے پولیس نے بلااشتعال کارکنان پر ریاستی بندوقوں سے اندھا دھند فائرنگ کی، 14 کو شہید اور 100سزے زائد کو زخمی کر دیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ہی قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کرنے سے انکار کیا اور پھر ایک ڈمی جے آئی ٹی کے ذریعے کلین چٹ حاصل کر لی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے قتل کے بعد انصاف کا بھی خون کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے 16 جون کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
تبصرہ