چنیوٹ، پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی، 11 مئی

مورخہ: 11 مئی 2014ء

مئی 2013ء کے جعلی اور دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں معرض وجود میں آنے والی نااہل اور کرپٹ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، اسی ضمن میں پاکستان عوامی تحریک چنیوٹ کے زیراہتمام بھی 11 مئی 2014ء کو احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حکومت نے شرکاء کو ریلی میں شریک ہونے سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے۔ انہوں نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کروا دیئے جبکہ لاری اڈوں پر بسوں کے مالکان اور ڈرائیورز کوعوامی تحریک کے جلسوں کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے کے خلاف ڈرایا دھمکایا گیا۔ ان تمام تر مشکلات کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریلی میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top