ملک گیر احتجاجی ریلیوں سے قاتل جان گئے قوم ماڈل ٹاؤن کا ظلم نہیں بھولی، ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 14 جون 2015ء

کراچی، اسلام آباد، ایبٹ آباد سمیت 10 شہروں میں ریلیاں، ڈاکٹر رحیق عباسی، خر م نواز گنڈا پور، شیخ زاہد فیاض و دیگر کا خطاب
احتجاجی ریلیوں میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، ایم ڈبلیو ایم، جے یو پی، سنی تحریک، اے پی ایم ایل کے کارکنان کی شرکت‎

PAT protest against JIT report on model town lahore massacre

لاہور (14 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ملک گیر احتجاجی ریلیوں سے قاتل جان گئے کہ قوم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کو نہیں بھولی اور نہ انصاف تک چین سے بیٹھے گی، انہوں نے کراچی، اسلام آباد، سکھر، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، گھوٹکی، حیدر آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ اورسبی میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف اور شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے پر کارکنوں و دیگر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم کتنے ہی طاقتور، کالے دھن والے اور مکار سہی مگر بے گناہ خون بہانے پر وہ اسی دنیا میں حساب دے کر رخصت ہونگے۔ گونگا، بہرہ اور بے حس نظام مظلوموں کی آواز نہیں سن رہا۔ تمام احتجاجی ریلیوں میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا ریکارڈ شدہ پیغام سنایا گیا۔

عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق کراچی میں مزار قائد سے تبت سنٹر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کی جبکہ ریلی میں پی ٹی آئی کے رہنماء اسرارعباسی، مجلس وحدۃ المسلمین کے رہنماء علامہ انوار علی جعفری، جمیعت العلمائے پاکستان کے رہنما قاضی نورانی، عوامی تحریک کی قیادت قیصر اقبال قادری، قاضی زاہد حسین، لیاقت حسین کاظمی، سید ظفر الحق، حاجی اقبال میمن، علامہ سجاد وارثی، خان محمد بلوچ اور رانی ارشد نے ریلی سے خطاب کیا۔

ڈاکٹر رحیق عباسی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک ہی نعرہ ہے ’’انصاف دو یا ہمیں بھی مار دو‘‘ جب تک سانس چل رہی ہے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، انہوں نے احتجاج میں شرکت پر تحریک انصاف، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین، سنی تحریک، آل پاکستان مسلم لیگ اور جمعیت العلمائے پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد: سانحہ ماڈل ٹاؤن اور جعلی جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی۔

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Sunday, June 14, 2015

اسلام آباد میں میلوڈی چوک سے آبپارہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کی، ریلی میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی سے سنیئر رہنماؤں احمد نواز انجم، صدر شمالی پنجاب بریگیڈئر (ر) محمد مشتاق، سلطان نعیم کیانی، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انار خان گوندل نے خطاب کیا۔ اسلام آباد ریلی میں راولپنڈی، جہلم، چکوال اور مری سے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ملوث ہیں، اسکے نا قابل تردید ثبوت میڈیا کی فوٹیج اور شہداکے بہنے والے خون کی صورت میں موجود ہیں۔

ایبٹ آباد میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض نے کی۔ ریلی سے ضلعی صدر غلام رسول، ضلعی امیر جاوید ہزاروی، حاجی محمد ارشادنے خطاب کیا۔ شیخ زاہد فیاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون کے سانحہ کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے، ہم جاننا چاہتے ہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے امن پسند، محبت اور اخوت کا پیغام دینے والے کارکنوں کا آخر قصور کیا تھا؟ اور ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی 14 شہدا اور 85 زخمیوں کو انصاف کیوں نہیں ملا؟

کوئٹہ میں ڈاکٹر اشتیاق حسین بلوچ نے ریلی کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بد امنی کی بڑی وجہ حکمرانوں کے مظالم اور بے انصافی ہے جب حکمران تکبر کا پہاڑ بنتے ہیں تو پھر انتقاماً ظلم کا شکار بھی پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ظلم ہوا، انصاف کے ادارے حکمرانوں کے اس ظلم پر چپ کا روزہ توڑ یں۔

ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی کی قیادت محمد بلال خان نے کی۔ حید ر آباد میں ریلی کی قیادت محمد شہزاد قریشی نے کی۔ سکھر میں احتجاجی ریلی کی قیادت سیف اللہ قادری نے کی جبکہ ریلی سے میاں مظہر اقبال، پیر فرحت شریف، شفیع محمد لاڑک، عبدالغفار ملک نے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ظلم کے خلاف لڑنے کی جدوجہد کی تو ان پر انکے کارکنوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے گئے، لاڑکانہ میں ریلی کی قیادت مخدوم ندیم ہاشمی نے کی، ریلی سے عبد العزیز شیخ، محمد یونس دھامرا، حفیظ اللہ شاہ نے خطاب کیا اور پنجاب کے حکمرانوں کے خلاف نعرے لگائے۔

ایبٹ آباد: سانحہ ماڈل ٹاؤن اور جعلی جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی۔

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Sunday, June 14, 2015

سکھر ڈویژن: سانحہ ماڈل ٹاؤن اور جعلی جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Sunday, June 14, 2015

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top