ملک گیر احتجاجی ریلیوں سے قاتل جان گئے قوم ماڈل ٹاؤن کا ظلم نہیں بھولی، ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 14 جون 2015ء

کراچی، اسلام آباد، ایبٹ آباد سمیت 10 شہروں میں ریلیاں، ڈاکٹر رحیق عباسی، خر م نواز گنڈا پور، شیخ زاہد فیاض و دیگر کا خطاب
احتجاجی ریلیوں میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، ایم ڈبلیو ایم، جے یو پی، سنی تحریک، اے پی ایم ایل کے کارکنان کی شرکت‎

PAT protest against JIT report on model town lahore massacre

لاہور (14 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ملک گیر احتجاجی ریلیوں سے قاتل جان گئے کہ قوم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کو نہیں بھولی اور نہ انصاف تک چین سے بیٹھے گی، انہوں نے کراچی، اسلام آباد، سکھر، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، گھوٹکی، حیدر آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ اورسبی میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف اور شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے پر کارکنوں و دیگر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم کتنے ہی طاقتور، کالے دھن والے اور مکار سہی مگر بے گناہ خون بہانے پر وہ اسی دنیا میں حساب دے کر رخصت ہونگے۔ گونگا، بہرہ اور بے حس نظام مظلوموں کی آواز نہیں سن رہا۔ تمام احتجاجی ریلیوں میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا ریکارڈ شدہ پیغام سنایا گیا۔

عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق کراچی میں مزار قائد سے تبت سنٹر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کی جبکہ ریلی میں پی ٹی آئی کے رہنماء اسرارعباسی، مجلس وحدۃ المسلمین کے رہنماء علامہ انوار علی جعفری، جمیعت العلمائے پاکستان کے رہنما قاضی نورانی، عوامی تحریک کی قیادت قیصر اقبال قادری، قاضی زاہد حسین، لیاقت حسین کاظمی، سید ظفر الحق، حاجی اقبال میمن، علامہ سجاد وارثی، خان محمد بلوچ اور رانی ارشد نے ریلی سے خطاب کیا۔

ڈاکٹر رحیق عباسی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک ہی نعرہ ہے ’’انصاف دو یا ہمیں بھی مار دو‘‘ جب تک سانس چل رہی ہے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، انہوں نے احتجاج میں شرکت پر تحریک انصاف، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین، سنی تحریک، آل پاکستان مسلم لیگ اور جمعیت العلمائے پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد: سانحہ ماڈل ٹاؤن اور جعلی جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی۔

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Sunday, June 14, 2015

اسلام آباد میں میلوڈی چوک سے آبپارہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کی، ریلی میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی سے سنیئر رہنماؤں احمد نواز انجم، صدر شمالی پنجاب بریگیڈئر (ر) محمد مشتاق، سلطان نعیم کیانی، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انار خان گوندل نے خطاب کیا۔ اسلام آباد ریلی میں راولپنڈی، جہلم، چکوال اور مری سے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ملوث ہیں، اسکے نا قابل تردید ثبوت میڈیا کی فوٹیج اور شہداکے بہنے والے خون کی صورت میں موجود ہیں۔

ایبٹ آباد میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض نے کی۔ ریلی سے ضلعی صدر غلام رسول، ضلعی امیر جاوید ہزاروی، حاجی محمد ارشادنے خطاب کیا۔ شیخ زاہد فیاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون کے سانحہ کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے، ہم جاننا چاہتے ہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے امن پسند، محبت اور اخوت کا پیغام دینے والے کارکنوں کا آخر قصور کیا تھا؟ اور ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی 14 شہدا اور 85 زخمیوں کو انصاف کیوں نہیں ملا؟

کوئٹہ میں ڈاکٹر اشتیاق حسین بلوچ نے ریلی کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بد امنی کی بڑی وجہ حکمرانوں کے مظالم اور بے انصافی ہے جب حکمران تکبر کا پہاڑ بنتے ہیں تو پھر انتقاماً ظلم کا شکار بھی پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ظلم ہوا، انصاف کے ادارے حکمرانوں کے اس ظلم پر چپ کا روزہ توڑ یں۔

ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی کی قیادت محمد بلال خان نے کی۔ حید ر آباد میں ریلی کی قیادت محمد شہزاد قریشی نے کی۔ سکھر میں احتجاجی ریلی کی قیادت سیف اللہ قادری نے کی جبکہ ریلی سے میاں مظہر اقبال، پیر فرحت شریف، شفیع محمد لاڑک، عبدالغفار ملک نے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ظلم کے خلاف لڑنے کی جدوجہد کی تو ان پر انکے کارکنوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے گئے، لاڑکانہ میں ریلی کی قیادت مخدوم ندیم ہاشمی نے کی، ریلی سے عبد العزیز شیخ، محمد یونس دھامرا، حفیظ اللہ شاہ نے خطاب کیا اور پنجاب کے حکمرانوں کے خلاف نعرے لگائے۔

ایبٹ آباد: سانحہ ماڈل ٹاؤن اور جعلی جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی۔

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Sunday, June 14, 2015

سکھر ڈویژن: سانحہ ماڈل ٹاؤن اور جعلی جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Sunday, June 14, 2015

کوئٹہ (بلوچستان) : سانحہ ماڈل ٹاؤن اور جعلی جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی (14 جون 2015)

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Tuesday, June 16, 2015

چاغی (بلوچستان) : سانحہ ماڈل ٹاؤن اور جعلی جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Monday, June 15, 2015

گوجرانوالہ: پاکستان عوامی تحریک کا جعلی JIT رپورٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور (29 مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالا، نارووال کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر ماڈل ٹاؤن سانحہ پر بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ گوجرانوالا میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی جبکہ نارووال میں سنیئر نائب صدرخان عبد القیوم خان ایڈووکیٹ نے کی۔

گوجرانوالا میں احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ 17 جون 2014 کو ماڈل ٹاؤن سے 14 معصوموں کے جنازے اٹھے، ایک سال بعد نام نہاد رپورٹ آنے کے بعدانصاف کا جنازہ اٹھ گیا اور اب ان شا اللہ جلد اس آمرانہ ظلم پر مبنی نظام کا جنازہ اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ قاتل حکمران مسلط ہیں ماڈل ٹاؤن اور ڈسکہ کے سانحات رونما ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم اعلیٰ نے ایک قاتل کو اپنی کابینہ میں دوبارہ شامل کر کے انصاف کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔ ہمارا یقین اور بھی پختہ ہو گیا ہے کہ جب تک یہ قاتل بر سر اقتدار رہیں گے انصاف نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے یہ درست کہا ہے کہ جب دولت مند حکمران انصاف کے راستے کی دیوار بن جاتے ہیں اور شہریوں کے بنیادی حقوق سلب ہو جاتے ہیں تو پھر داعش اور القاعدہ کے دہشتگرد آتے ہیں اور امن پسنداکثریت کا جینا حرام کر دیتے ہیں۔ گوجرانوالا میں عمران علی ایڈووکیٹ، ملک عرفان اور فاروق ملک نے بھی خطاب کیا۔

نارووال کے احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور پنجاب کے حکمرانوں کے ظلم کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے خان عبد القیوم ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ظالمانہ نظام کے خلاف انقلابی جدوجہد کا اعلان کیا تو خود سر اور اقتدار کے نشے میں مست حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن میں خون کی ندیاں بہا دیں، ہمارا قانونی حق اور جائز مطالبہ ہے کہ شہداء کے لواحقین کی تائید سے غیر جانبدار، ایماندار اور فرض شناس افسران پر مشتمل نئی جے آئی ٹی بنائی جائے جو انصاف کے تقاضے پورے کرے۔ اس کے بعد عدالت جو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہو گا۔ انصاف لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ احتجاجی مظاہرہ سے چوہدری رشید ایڈووکیٹ، فیصل خان ایڈووکیٹ، میاں زاہد سہیل، آغا محمد جمیل نے خطاب کیا۔

Gujranwala: PAT protest rally against fake JIT report & killer Rana Sana #KillerBecomesLawMinister #LahoreMassacrehttp://www.pat.com.pk/urdu/tid/33077

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Friday, May 29, 2015

پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ کا اجلاس، جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ

مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق عباسی کی زیرِ صدارت پی اے ٹی شیخوپورہ کا اجلاس ہو جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے شیخوپورہ کے رہائشی حکیم صفدر اور دیگر شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شہداء کے خون کا قصاص کے سوا کوئی بدلہ نہیں ہوسکتا، اور پاکستان عوامی تحریک قصاص کے مطالبے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے فوراً بعد بننے والے جسٹس باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ کو بھی شائع کرے۔

لیہ: پاکستان عوامی تحریک کا جعلی JIT رپورٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لیہ میں احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چودھری قمر عباس نے کہا کہ سب سے بڑے قاتل کو وزیر قانون بنا کر انسانیت اور قانون کا مذاق اڑایا گیا۔ نام نہاد جمہوری وزیراعلیٰ کی انصاف اور جمہوریت سے وابستگی کے نعروں کی اصلیت قوم کے سامنے آ گئی۔ رپورٹ مکمل ہونے سے پہلے حلف برداری کی تقریب اندھیر نگری، لاقانونیت اور 14 معصوم شہریوں کے خون سے مذاق ہے۔ کیا 14 شہیدوں اور 85 شدید زخمیوں کو انصاف مل گیا جو ایک قاتل کو کابینہ میں شامل کر لیا گیا؟ انہوں نے انکشاف کیا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ نے 42 گواہوں کو 30 مئی 2015 کے دن 10 بجے گواہی کیلئے طلب کررکھا ہے جبکہ آج 29 مئی ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک قاتل رانا ثناء اللہ نے وزارت کا حلف اٹھا لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حلف سے ثابت ہو گیا کہ رانا ثناء اللہ ڈاکٹر توقیر کو عہدوں سے ہٹانا ڈرامہ بازی تھی اور یہ ڈرامہ آج مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے۔

Layyah: PAT protests induction of Rana Sanaullah in provincial cabinet & fake JIT report

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Monday, June 1, 2015

پاکپتن شریف: عوامی تحریک کی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری و جعلی JIT رپورٹ کیخلاف احتجاجی ریلی

پاکستان عوامی تحریک پاکپتن شریف کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور جعلی JIT رپورٹ کیخلاف پریس کلب پاکپتن تا نگینہ چوک پاکپتن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں مختلف طبقائے فکر، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 17 جون 2014ء کو ظلم کی داستان رقم کی گئی اور 14 معصوم جانوں کے جنازے اُٹھے جبکہ جعلی JIT رپورٹ پیش کرکے انصاف کا جنازہ بھی نکال دیا گیا ہے اور شہدا ئے ماڈل ٹاؤن کے گھروں میں انصاف کی عدم فراہمی پر ایک دفعہ پھر صف ماتم بچھ گئی ہے۔ جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف نہیں فراہم کیا جائے گا ملک میں اس جیسے سانحات رو نما ہوتے رہیں گے۔

احتجاجی ریلی کی قیادت امیر تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن سید ابوداؤد شاہ بخاری، سرپرست پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن میاں محمد شریف سُسل، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک پیر محمد احمد چشتی، ضلع ناظم ڈسٹرکٹ پاکپتن رانا غلام مصطفی فریدی، ڈسٹرکٹ ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں ثناء اللہ سکھیرا، تحصیل صدر TMQ پاکپتن اشرف حیدری، تحصیل صدر TMQعارفوالہ رشید رضا، تحصیل ناظم پاکپتن محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ، تحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک وحید شہزاد بھٹہ، سٹی صدر PAT ماسٹر محمد رمضان، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن و صدر پاکستان عوامی تحریک لائرز فورم مسعود الرحمٰن ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن میاں یٰسین تبسم ایڈووکیٹ، ڈوویژنل کوآرڈنیٹر MSM رائے منظور کھرل، ضلعی کوآرڈنیٹر MSM میاں طہماس ہمایوں، تحصیل صدر MYL علی حیدر شاہ، صدرMSM تحصیل پاکپتن مرزا عدیل بابر نے کی۔ ڈسٹرکٹ صدر سنی تحریک مفتی زاہد اسدی چیئرمین سول سوسائٹی الائنس مہر ذوالفقار احمد، سربراہ الخدمت فاونڈیشن اخترخاں بلوچ،سنیئر راہنما جماعت اہلسنت پیر شاکر طیبی نے بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔

سرپرست عوامی تحریک میاں شریف سسل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم اعلیٰ نے ایک قاتل کو اپنی کابینہ میں شامل کر کے انصاف کا قتل عام کیا ہے اور پاکستانی قوم کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جھوٹ پر مبنی JIT رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور ہم شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کے ایک ایک قطرے کا قصاص لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک سید ابو داؤد شاہ نے کہا کہ جب ڈاکٹر طاہرالقادری نے آمرانہ و ظالمانہ نظام اقتدار و کرپٹ نظام انتخاب کیخلاف آواز بلند کی تو ان کی آواز کو دبانے کیلئے اقتدار کے نشے میں مست ظالم حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن میں ان کے گھر پر حملہ کیا اور وہاں خون کی ندیاں بہا دی گئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع کرنے کی بجائے حکومت نے ظلم کے پہاڑ گرانے والے وزیروں و افسران کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے جعلی JIT ٹیم مقرر کی جس نے جھوٹ پر مبنی رپورٹ دے کر انصاف کا قتل عام کیا اور ذمہ داران کو کلین چٹ دے دی گئی۔ ہم اس جے آئی ٹی رپورٹ کو نہیں مانتے۔ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے کہ وارثانِ ماڈل ٹاؤن کو اعتماد میں لیتے ہوئے فرض شناس افسران پر مشتمل ایک غیر جانبدار جے آئی ٹی بنائی جائے جو انصاف کے تقاظوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ڈاکٹر طاہر القادری شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا قصاص لینے کیلئے ورثائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے درمیان ہوں گے اور ذمہ داران کو تختہ ء دار پر لٹکائے جانے تک انصاف کی اس جدو جہد کی قیادت سنبھالیں گے۔

بورے والا: پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام جعلی JIT رپورٹ کے خلاف احتجاجی ریلی

پاکستان عوامی تحریک بورے والا کے زیر اہتمام ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نےکی۔ ریلی گگو منڈی بورے والا سے صبح 9 بجے شروع ہوئی۔ ریلی کا باقائدہ آغاز عوامی تحریک سیکر ٹریٹ جنوبی پنجاب سے ہوا جس میں ضلعی کنوینئر چوہدری اقبال یوسف، زونل ناظم دعوت مفتی ارشادحسین سعیدی، عومی تحریک بورے والا کے صدر اکبر وڑائچ، تحریک منہاج القران بورےوالا کے صدر قاضی ریاض احمد، مصطفوی مومنٹ کے صدر چوہدری عرفان یوسف ، عوامی تحریک یوتھ ونگ بورے والا کے صدر محمد عدیل جٹ اور مصطفوی سٹووڈنٹ موومنٹ وہاڑی سے علی عمران اور دیگر عہدیدارن نے شرکت کی۔

مفتی ارشاد حسین سعیدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کی JIT رپورٹ جعلی ہے اور یہ JIT بھی ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی قاتل ہے ہم اس جعلی JIT کو مسترد کرتے ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹ مومنٹ کے صرر چوہدری عرفان یوسف نے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ JIT رپوٹ انصاف کا قتل ہے اور قاتل حکمرانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ قاتل اعلیٰ ہمیں تم سے انصاف کی کوئی امید نہیں تھی کیوں کہ انصاف تو تمہارے گھر کی لونڈی ہے ۔اگر تم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار نہیں تو پھر ہمارا کیس فوجی عدالتوں میں بھیجنے سے کیوں ڈرتے ہو۔

چاغی: سانحہ ماڈل ٹاؤن اور JIT کی رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

protest against JIT model town massacre by PAT Chagai Balochistan protest against JIT model town massacre by PAT Chagai Balochistan

17 جون 2014ء کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونی والی ریاستی دہشت گردی کو ایک سال مکمل ہوا گیا، مگر بدترین پولیس گردی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 14 معصوم، 100 سے زائد زخمی اور پولیس کے بے رحمانہ تشدد کا شکار ہونے والے سینکڑوں کارکنان تاحال انصاف کی تلاش میں ہیں۔ شہداء کے لواحقین کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی آر پر ایک سال گزر جانے کے بعد بھی غیر جانبدانہ تفتیش کا آغاز نہیں ہوسکا۔ ایک طرف وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے اعلان کردہ جسٹس باقرنجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کرنے سے انکار کردیا، تو دوسری طرف یکطرفہ، جانبدار اور نام نہاد جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہونے سے قبل ہی سانحہ کے مرکزی ملزمان وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی بے گناہی کا اعلان کردیا گیا۔

نام نہاد جے آئی ٹی کے سربراہ نے 30 جون کو تحریک منہاج القرآن کے 42 ورکرز کو بیان قلمبند کروانے کا نوٹس بھیجا ہے جبکہ رانا ثناءاللہ نے 21 جون کو ہی اپنی بے گناہی کا اعلان کردیا اور 29 مئی 2015 کو وزارتِ قانون کا حلف اٹھالیا۔ سانحہ کے معاون تین اہم ملزمان میں سے ایک، ڈاکٹر توقیر کو سفیر بنا کر جنیوا بھجوا دیا گیا جبکہ ایس پی علی سلمان اور طارق عزیز کو لندن اور امریکہ فرار کروا دیا۔

پاکستان عوامی تحریک کا ایک ہی موقف ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تفتیش کرنے والی ٹیم میں پنجاب کا کوئی نمائندہ شامل نہ ہو کیونکہ صوبہ کے سربراہ پر قتل و غارت گری کا الزام ہو تو اس کے ماتحت انصاف کیسے کرسکتے ہیں؟ ایک سال گزر جانے کے بعد بھی غیرجانبدرانہ تفتیش کیلئے کمیٹی قائم نہیں ہونے دی گئی۔ پاکستان عوامی تحریک، شہداء کے لواحقین اور کارکنان انصاف کیلئے پرامن احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قوم کا دینی و اخلاقی فریضہ ہے کہ 17 جون کو ’یومِ شہداء‘ کے موقع پر اس ظلم اور بربریت کے خلاف مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہو اور حکمرانوں سے سوال کرے کہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کا آخر قصور کیا تھا؟ ان پر ظلم و تشدد کے پہاڑ کیوں توڑے گئے؟ اور پھر انصاف کے دروازے بھی بند کر دئیے گئے۔

protest against JIT model town massacre by PAT Chagai Balochistan protest against JIT model town massacre by PAT Chagai Balochistan

protest against JIT model town massacre by PAT Chagai Balochistan protest against JIT model town massacre by PAT Chagai Balochistan

protest against JIT model town massacre by PAT Chagai Balochistan protest against JIT model town massacre by PAT Chagai Balochistan

protest against JIT model town massacre by PAT Chagai Balochistan

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top