پیرس: حکومت بحرین کی بین المذاہب امن کانفرنس میں منہاج القرآن کے وفد کی شرکت

مورخہ: 16 جون 2015ء

Interfaith-Peace-Conference-organized-by-the-government-of-Bahrain

پیرس۔ ( اے کے راؤ) حکومت بحرین کے زیراہتمام پیرس میں بین المذاہب امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی سربراہی الشیخ صلاح بن یوسف الجودر نے کی۔ کانفرنس میں تمام مذاہب خصوصاً فرانس میں ایکٹو مسلم تنظیمات کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ حکومت بحرین کے ولی عہد کی جانب سے دنیا بھر میں امن کی کاوشوں میں مصروف عمل تنظیمات کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب میں ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری کی سربراہی میں منہاج القرآن کے وفد نے شرکت کی۔ سربراہ کانفرنس الشیخ صلاح بن یوسف الجودر نے وفد کو خود خوش آمدید کہا۔ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک محمد نعیم چوہدری نے امن کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور مدعو کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

Interfaith-Peace-Conference-organized-by-the-government-of-Bahrain

Interfaith-Peace-Conference-organized-by-the-government-of-Bahrain

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top