ڈاکٹر طاہرالقادری کی صاحبزادہ حامد رضا اور انکے بھائی پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت

مورخہ: 26 جون 2015ء

رحیق عباسی کا صاحبزادہ حامد رضا کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

ڈاکٹر طاہرالقادری کی صاحبزادہ حامد رضا اور انکے بھائی پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت

لاہور (26 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور انکے بھائی پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ہراساں کیاجا رہا ہے۔ قاتلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دریں اثنا مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے صاحبزادہ حامد رضا کی ٹیلی فون پر خیریت دریافت اورقاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میںمذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔ پنجاب میں دہشت گردوں کو مسلم لیگ ن کی سر پرستی حاصل ہے۔ دہشت گردوں کے حامی کھلے عام پنجاب میں حکومتی سر پرستی میں کارروئیاں کر رہے ہیںکوئی انہیں روکنے والا نہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top