کینیڈا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام نعتیہ مشاعرہ

Naatiya Mushaira By MQI Canada

مورخہ 12 اکتوبر، بروز ہفتہ کی شام مسی ساگا مسلم کمیونٹی سینٹر کینیڈا کے زیر اہتمام ایک شاندار نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں کمیونٹی کی نامور سماجی شخصیت دل محمد اور میڈیا کی معروف شخصیات جن میں ریڈیو سدا بہار کے راجہ اشرف، ریڈیو گھر آنگن کی سمینہ احمد اور اردو پوسٹ کے ایڈیٹر سید توثیف احمد شامل تھے۔ تقریب میں پاکستان اور ٹورنٹو کے نامور شعراء اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔

اس پروقار تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، شیخ محمد احمد اعوان نے تلاوت پیش کی جبکہ شیخ عبدالباسط سیٹھی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شہرہء آفاق ترجمہ عرفان القرآن سے انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ منہاج نعت کونسل کے جاوید اقبال قادری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی جبکہ ٹورنٹو اور گرد و نواہ کے معروف شعراء کرام نے ہدیہء عقیدت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا۔ محفل کی صدارت معروف دانشور اور شاعر ڈاکٹر تقی عابدی نے کی، مہمانان خصوصی میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے شاعر اطہر حسنین، رحمٰن خاور، شیخ محمد احمد اعوان اور شیخ عبد الباسط سیٹھی شامل تھے۔

جن شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا ان میں ناظم الدین مقبول، عامر رضا، عبدالرحیم بشارت، غزالا شاہین، ریحان، وصاف الرب، ڈاکٹر تقی عابدی، رشدہ حیدر، جنید اختر، منیف اشرف، فرحت شجاع، سمینہ شاز، ڈاکٹر اسد نصیر، درخشاں صدیقی، احمد نواز ملک، طارق حسین، سلمان اطہر، اسماء وارثی، رحمٰن خاور اور اطہر حسین شامل تھے۔ دوران محفل شرکاء کے لیے بطور خاص چائے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Naatiya Mushaira By MQI Canada

شعرائے محفل نے اپنے خوبصورت کلام کے ذریعے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس سے اپنے والہانہ عشق اور عقیدت کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے شرکائے محفل سے بھرپور داد وصول کی۔ دوران تقریب پروجیکٹر پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن کی بین الاقوامی خدمات پر مبنی ایک مختصر ڈاکومینٹری دکھائی گئی جسے حاضرین محفل نے بے حد سراہا۔ تقریب کی نقابت سید تصور حسین شاہ اور اردو ادب کی معروف شخصیت و شاعر ناظم الدین مقبول نے انتہائی خوبصورتی سے سرانجام دی۔

شامل محفل شعراء کرام کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی احادیث پر مبنی کتب کے سیٹ بطور تحفہ پیش کیئے گئے اور شریک محفل مہمانوں میں شیخ الاسلام کے لیکچرز پر مبنی آڈیو سی ڈیز پیش کی گئیں۔ منہاج القرآن کے سینئر ممبران چودھری محمد افضل، سید تصور حسین شاہ، سہیل واحد صدیقی اور محمد نوید مغل نے اس شاندار محفل مشاعرہ کے انعقاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر شیخ محمد احمد اعوان نے خصوصی دعا کروائی اور بعد ازاں حاضرین محفل کو عشائیہ پیش کیا گیا۔

رپورٹر: محمد نوید مغل قادری

Naatiya Mushaira By MQI Canada

Naatiya Mushaira By MQI Canada Naatiya Mushaira By MQI Canada

Naatiya Mushaira By MQI Canada

Naatiya Mushaira By MQI Canada Naatiya Mushaira By MQI Canada

Naatiya Mushaira By MQI Canada Naatiya Mushaira By MQI Canada

Naatiya Mushaira By MQI Canada Naatiya Mushaira By MQI Canada

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top