پیرس: دھماکے کے ایک ہفتہ بعد کویت میں شیعہ اور سنّی ایک ہی صف میں، نماز جمعہ اتحاد کے ساتھ ادا کی گئی

پیرس (اے کے راؤ) کویت کی گرینڈ مسجد میں نماز جمعہ شیعہ اور سنّی مسلمانوں نے ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر ادا کی اور ان میں کویت کے امیر شيخ صباح الاحمد الجابر الصباح بھی شامل تھے۔ سنّی مسلمانوں کے امام ولید العلی نے خطبے میں’ شدت پسندی کو قتل و غارت کا سبب قرار دیا۔ شیعہ مسلمان اور رکن پارلیمان عدنان عبدالصمد نے نماز جمعہ کی اکھٹے ادائیگی کو نماز اتحاد کی ادئیگی قرار دیا۔ یاد رہے پچھلے جمعہ کو کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں واقع شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے میں 27 افراد ہلاک اور 227 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک ہفتے بعد شہر میں شیعہ اور سنّی مسلمانوں نے ایک ساتھ نماز جمعہ ادا کر کے آپس میں اتحاد و اتفاق کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top