شہر اعتکاف تیسرا دن۔ محفل حسن قرات و تقریب تقسیم میڈلز

(10 جولائی 2015ء) تحریک منہاج القرآن کے 24 ویں سالانہ شہراعتکاف میں جمعتہ المبارک کی شب نماز تروایح کے فوری بعد گوجرانوالہ ڈویژن اور بہاولپور ڈویژن کے کارکنان کو میڈلز دینے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں انقلاب مارچ کے دوران ریاستی جبر و تشدد سے زخمی اور جیلوں میں قید کاٹنے والے کارکنان کو ''تمغہ بلال'' دیا گیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، حماد مصطفی المدنی اور احمد مصطفی العربی نے کارکنان کو میڈل پہنائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

شہر اعتکاف میں 22 رمضان المبارک کو تاک رات کی مناسبت سے سالانہ محفل قرآت منعقد ہوئی، جس میں ایران سے آئے ہوئے مہمان قرآء کرام اور قاری نور احمد چشتی نے شرکت کی۔ قاری نور احمد چشتی نے تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز اور آواز سے اللہ کے کلام کو پڑھا۔ صاحبزادہ احمد مصطفی العربی نے اپنی ننھی منھی آواز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔

ایرانی قراء کی ٹیم کو سہیل احمد رضا نے باقاعدہ خوش آمدید کہا، جس کے بعد مہمان قراء نے اپنے خاص انداز میں قرآن مجید کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ قراء نے اجتماعی طور پر اسماء حسنی بھی پیش کیے۔

پروگرام کا اختتام شب ایک بجے ہوا، اختتامی دعا ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔

Day Two of Itikaf City 2015by Minhaj-u-Quran International HD Photoshttps://www.flickr.com/photos/minhajulquran/sets/72157655654076141

Posted by Minhaj-ul-Quran International [Official] on Friday, July 10, 2015

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top