ڈاکٹر طاہرالقادری کا سردار عبدالقیوم کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (11 جولائی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار عبدالقیوم نے عمر بھر آزادی کشمیر کا مقدمہ جوانمردی سے لڑا وہ کشمیر کی آزادی کی ایک توانا آواز تھے۔ انہوں نے بطور صدر کشمیر اور اسکے عوام کی بے مثال خدمت کی۔ مرحوم جدوجہد کشمیر کی زندہ تاریخ تھے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top