شہر اعتکاف 2015: محترمہ غزالہ حسن قادری کا خواتین اعتکاف گاہ کا دورہ

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی اہلیہ محترمہ غزالہ حسن قادری نے خواتین اعتکاف گاہ اور مختلف رہائشی بلاکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خواتین ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔ معتکفات نے غزالہ حسن قادری کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔ محترمہ غزالہ حسن قادری نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مذہبی جذبے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا اعتکاف کے لیے شہراعتکاف کا رخ کرنا وہ بامقصد عمل ہے جو ان کی فکری و روحانی تربیت کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے اندر علم، اخلاص اور عمل کی برکت کو زندہ کریں۔ اس سے معاشرے میں دینی لگاو اور رحجان بڑھے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top