شہر اعتکاف 2015: خواتین اعتکاف گاہ میں منہاج فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ نے شہر اعتکاف2015ء، خواتین اعتکاف گاہ میں شرکت کرنے والی معتکفات کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے۔ ڈاکٹر نوشانہ حمید کی نگرانی میں کام کرنے والی میڈیکل کمیٹی اس میڈیکل کیمپ کی نگرانی کر رہی ہے۔ کیمپ کا مقصد معتکفات کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ میڈیکل کمیٹی کی سربراہی کلثوم قمر کر رہی ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب سربراہ کی ذمہ داری حمیرا خالد نبھارہی ہیں۔ مرکزی کمیٹی کی معاونت کے لیے تمام اعتکاف گاہ کے تمام ہالز میں بھی میڈیکل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

منہاج فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز کی مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیز لگائی گئی ہیں، تاکہ ہمہ وقت ڈاکٹر کی موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایمبولینس اور ادوایات مفت فراہمی کو بھی یقینی بنا یا گیا ہے۔ کسی خاتون کی طبیعت شدید خراب ہونے کی صورت میں سربراہ مرکزی میڈیکل کمیٹی، مرکزی اعتکاف گاہ یاناظمMWF کو مطلع کرکے مریضہ کو قریبی ہسپتال شفٹ کرنے کا انتظام و انصرام بھی کیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top