راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک دولتالہ کا اجلاس

Ijlas PAT Doltala PP 4 Local Bodies for Election

دولتالہ (نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک پی پی 4 دولتالہ کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس مقامی ھوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے کہا کہ ہم آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے، تمام یونین کونسلز میں متفقہ اور مضبوط امیدوار سامنے لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن فقط الیکشن لڑنا نہیں ہم ہار جیت کو بالائے طاق رکھ کر اچھے اور باکردار لوگ میدان میں اتاریں گے۔ ان شاءاللہ پاکستان عوامی تحریک پی پی 4 میں ایک مضبوط سیاسی جماعت کے طور پر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں سے اچھے اور مخلص امیدواروں کو پاکستان عوامی تحریک میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ اجلاس سے راجہ خیام عباس، محمودالحق قریشی، قاضی محمد افضل، راجہ بشیر کیانی، حاجی امجد علی چوہدری اور قاری منیر حسین قادری نے بھی خطاب کیا۔ پی پی 4 کی تمام یونین کونسلوں سے ذمہ داروں نے بھر پور شرکت کی۔

Ijlas PAT Doltala PP 4 Local Bodies for Election

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top