محمد عتیق قادری منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نئے سیکریٹری جنرل مقرر

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی سیکریٹری جنرل بلال یوسف کینیڈا منتقل ہو گئے ہیں، تنظیم کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کی منظوری کے بعد صدر محمد اکرم بیگ نے محمد عتیق قادری کو نیا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔ بلال یوسف مارچ 2014 سے اس ذمہ داری پر فائز تھے جب کہ اس سے قبل وہ منہاج یوتھ لیگ سپین میں ناظم مالیات اور صدر بھی رہ چکے تھے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نو منتخب سیکریٹری جنرل محمد عتیق قادری اب تک جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے اور اس سے پہلے مختلف ادوار میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر بھی رہ چکے ہیں ان کے ساتھ جوائنٹ سیکریٹری کی ذمہ داری خرم شبیر قادری کو سونپی گئی ہے جو کہ اس سے قبل مختلف ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ سپین میں سیکریٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ نومنتخب دونوں ذمہ داران کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سینئر عہدیداران اور ممبران نے مبارک باد پیش کی ہے اور اپنے پیش رو کی طرز پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھانے کے لیے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top