شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، صدر عوامی تحریک سپین
پاکستان عوامی تحریک کے صدر قدیر احمد خان نے شدت پسندی اوردہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ضرب عضب آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن ملک بھر سے ہر قسم کی دہشتگردی اور شدت پسندی کے مکمل خاتمے تک جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہمیشہ سے واضح موقف رہا ہے اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پہلے دن سے ہی دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کو ڈرامہ قرار دیا تھا ۔ انہوں نے پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ نہ صرف اس آپریشن کی حمایت کریں، بلکہ قوم کو فکری انتشار سے بچانے کے لیے اپنا کردار بھی ادا کریں۔
تبصرہ