سپین: منہاج القرآن اوسپتالیت کی تنظیم نو، محمد آصف یعقوب صدر اور شبیر حسین گوہر سیکریٹری جنرل مقرر

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن اوسپتالیت کی تنظیم نو کے سلسلہ میں 13 اپریل 2014ء بروز اتوار بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) میں MQI سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ کی زیر صدار ت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن اوسپتالیت کے ممبران اور وابستگان نے شرکت کی، اجلاس میں منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، امیر علامہ عبدالرشید شریفی، صدر مجلس شوریٰ حاجی طاہر پرویز، سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل بلال یوسف، جوائنٹ سیکریٹری محمد عتیق قادری، فنانس سیکریٹری محمد نواز قادری اور نائب صدر منہاج القرآن بادالونا محمد قدیر احمد خان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جس کی سعادت بالترتیب حافظ محمد عابد اور محمد قدیر احمد خان نے حاصل کی، اگلے مرحلہ میں مرزا محمد اکرم بیگ اور بلال یوسف نے ابتدائی کلمات کہے اور اجلاس کے مقاصد اور ایجنڈا سے سب کو آگاہ کیا۔ بلال یوسف نے اپنی گفتگو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تنظیمی نظم پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ مرزا محمد اکرم بیگ نے تنظیمی ذمہ داریوں کی اہمیت اور ان کو احسن طریقہ سے نبھانے پر سیر حاصل گفتگو کی۔ علامہ عبد الرشید شریفی نے اپنی تربیتی گفتگو کے دوران قرآن و حدیث کی روشنی میں مساجد کو آباد کرنے اور دعوت و تبلیغ دین کے فرائض کی انجام دہی کی فضیلت و اہمیت بیان کی جبکہ ظل حسن قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی سطح پر جاری دینی و مذہبی اور علمی و تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سپین کے قائدین نے منہاج القرآن اوسپتالیت کے بانی صدر حاجی زاہد اختر زاہد کی بے مثال خدمات پر انہیں خوب خراج تحسین پیش کیا اور انہیں منہاج القرآن اوسپتالیت کاسرپرست مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے اجلاس میں حاضر مقامی ممبران کی تفصیلی مشاورت کے بعد مندرجہ ذیل تنظیمی عہدیداران کا اعلان کیا: محمد آصف یعقوب (صدر)، راجہ محمد نعیم(نائب صدراول)، فہیم انصاری (نائب صدر دوم)، شبیر حسین گوہر (سیکریٹری جنرل)، محمد ناصر (جوائنٹ سیکریٹری)، جاوید قادری (ناظم مالیات)، حاجی محمد نذیر اداسی (ناظم اجتماعات)، ماسٹر محمد ضیاء (نائب ناظم اجتماعات)، محمد امتیاز آکیہ(صدر پیس اینڈ انٹیگریشن کونسل)، حمید اختر (نائب صدر پیس اینڈ انٹیگریشن کونسل) اور محمد طارق (ناظم ویلفیئر)۔ نئے ذمہ داران کی تقرری کے باقاعدہ اعلان کے بعد علامہ عبدالرشید شریفی نے تمام عہدیداران سے تنظیمی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھانے کا حلف لیا اور دعائے خیر کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top