ناروے: منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام سہہ روزہ اعتکاف

Minhaj-ul-Quran Women League Norway held 3 day Woman Itikafمورخہ 10 جولائی بروز جمعۃ المبارک منہاج ویمن لیگ اور سسٹر لیگ کے زیراہتمام تین روزہ نفلی اعتکاف کا انعقاد کیا گیا جس میں اوسلو کے علاوہ ناروے کے دیگر بہت سے شہروں سے کثیر تعداد میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین نے شرکت کی۔ جمعہ کے دن نماز ظہر کے بعد ہی خواتین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ خواتین کے چہرے پر خوشی اور امید تھی۔ رجسٹریشن کی تکمیل کے بعد محترمہ عائشہ اقبال خان صدر منہاج ویمن لیگ ناروے اور انعم بٹ صدر سسٹر لیگ نے آنے والی تمام معتکفات کو خوش آمدید کہا اور اعتکاف کے قواعد و ضوابط کے بارے میں ہدایات دیں۔ محترمہ طاہرہ فردوس فاضلہ منہاج یونیورسٹی لاہور اور ناظمہ دعوت و تربیت ویمن لیگ ناروے نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اعتکاف کے اغراض و مقاصد کے بارے میں خصوصی بریفنگ دے کر اعتکاف کا باقاعدہ آغاز کروایا۔

تین روزہ اعتکاف میں ٹائم ٹیبل کے مطابق تمام کام سرانجام دئیے گئے۔ باجماعت فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نفلی نمازیں، نماز تہجد، نوافل قیام اللیل، نماز اشراق، نماز چاشت اور نماز اوابین پر خصوصی توجہ دی گئ۔ اعتکاف میں نماز تسبیح کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں دیگر خواتین نے بھی شرکت بھی کی۔ اس کے ساتھ منہاج ویمن لیگ نے پورے رمضان المبارک میں ہر ہفتہ کو مرکز منہاج القرآن پر نماز تسبیح کا اہتمام کیاگیا جس میں خواتین اور بچیوں کی کثیر تعداد شرکت کرتی رہی۔

محترمہ اقراء مشتاق اور شیما نعت کونسل نے ذکر اور محافل نعت سے دلوں کو خوب گرمایا۔ محافل ذکر و نعت میں ہر آنکھ اشکبار تھی اور دلوں کے اندر عشق الہی اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جذبات امڈ رہے تھے۔ محترمہ منیبہ احمد منہاج سسٹرز نے شرم وحیا کے موضوع پر نارویحن زبان میں لیکچر دیا۔ منہاج ویمن لیگ حلقہ درود سے محترمہ ڈاکٹر نازیہ بتول کی زیرنگرانی حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا اور تین دنوں میں دو لاکھ نوے ہزار مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔ خواتین اور بچیاں بڑے ذوق و شوق سے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام پڑھتی رہیں۔

Minhaj-ul-Quran Women League Norway held 3 day Woman Itikaf

اعتکاف میں اسلامی کوئیز اور گروپ ڈسکشن کا سیشن بھی رکھا گیا جس کو نوجوان بچیوں نے بہت پسند کیا۔ محترمہ طاہرہ فردوس نے توبہ کی اہمیت و فضیلت، نماز کے روحانی فضائل اور دیگر مختلف موضوعات پر خصوصی لیکچرز دئیے۔ حضور شیخ الاسلام کے مجلس لوجہ اللہ کے موضوعات پر ویڈیو خطابات بھی دکھائے گئے۔ آخر پر سوال وجواب کی نشست ہوئی جس میں محترمہ طاہرہ فردوس نے پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب دئیے۔ محترمہ مریم احمد نائب صدر ویمن لیگ ناروے نے آخر میں تمام معتکفات کا شکریہ ادا کیا اور اعتکاف کا اختتام رقت انگیز دعا سے ہوا۔

اعتکاف کے بہترین نظم و نسق کے لیے مختف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جس میں تمام ممبران نے احسن طریقے سے بھرپور کردار ادا کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی ایگزیکٹو نے بہترین انتظام و انصرام میں بھرپور تعاون کیا۔ محترم اعجاز احمد وڑائچ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز کو عظیم الشان اعتکاف اور رمضان المبارک میں دیگر مختلف کامیاب محافل کرانے پر خصوصی مبارکباد دی اور اپنے خیالات اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی منہاج ویمن لیگ کا اعتکاف ناروے کی تاریخ کا سب سے بڑا اعتکاف تھا اور یورپ میں رہتے ہوئے اس طرح کی سرگرمیاں نوجوان نسل کی تربیت اور دینی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

رپورٹ: قیصر محمود انفارمیشن سیکرٹری منہاج القرآن انٹر نیشنل ناروے

Minhaj-ul-Quran Women League Norway held 3 day Woman Itikaf

Minhaj-ul-Quran Women League Norway held 3 day Woman Itikaf

Minhaj-ul-Quran Women League Norway held 3 day Woman Itikaf

Minhaj-ul-Quran Women League Norway held 3 day Woman Itikaf

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top