ڈاکٹر طاہرالقادری نے میجر (ر) محمد سعید کو پاکستان عوامی تحریک کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کردیا

مورخہ: 12 اگست 2015ء

واہگہ ٹاؤن لاہور سے تعلق رکھنے والے مختلف سماجی رہنماؤں کی عوامی تحریک میں شمولیت

لاہور (12اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے میجر (ر) محمد سعید کو پاکستان عوامی تحریک کا چیف کوآرڈینیٹر اور سنٹرل کور کمیٹی کا ممبر مقرر کر دیا ہے۔ میجر (ر) محمد سعید کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میجر (ر) محمد سعید نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ، امن کے فروغ اور سوسائٹی کے پسے ہوئے طبقات کیلئے شاندار سیاسی جدوجہد کرنے پر میں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت کو قبول کیا۔ مجھے فخر ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری حکومتی وسائل کے بغیر غریب عوام کی خدمت کررہے ہیں انہیں سستی اور معیاری تعلیم دے رہے ہیں اور ان کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد لاہور سمیت دیگر اضلاع سے اہم سیاسی خاندان پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کرینگے دریں اثناء واہگہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنماؤں تنویر خان، امان علی، مقبول احمد خان، حاجی خالد محمود، چودھری چاند خان اور شازیہ مقبول نے چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید سے ملاقات کی اور پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ممبر شپ حاصل کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top