انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام نیشنل مینارٹی ڈے سیمینار

مورخہ: 11 اگست 2015ء

لاہور (11 اگست 2015) انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں نیشنل مینارٹی ڈے سیمینار بعنوان ’’سانجھا پاکستان‘‘ منعقد کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے قائدین نے شرکت کی، جن میں سکھ مذہب کی طرف سے پروفیسر سردار کلیان سنگھ کلیان، ہندو مذہب کی طرف سے پنڈت بھگت لال، ارون کمار کنندنانی، مسیحی مذہب کی طرف سے پرویز جان سرویا نے شرکت کی جبکہ تقریب کے میزبان ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا تھے۔ تحریک منہاج القرآن کی طرف سے جے ایم ملک ڈائریکٹر فارن افیئرز، سیکرٹری اطلاعات ایم نوراللہ، شہزاد رسول ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، ساجد بھٹی سیکرٹری کوآرڈینیشز پاکستان عوامی تحریک، سعید اختر ڈپٹی ڈائریکٹر اجتماعات، حفیظ چودھری ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا، آفتاب شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور ڈاکٹر اقبال نور امیر تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملی نغمہ ’’اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں‘‘ سب نے مل کر گایا۔

سردار کلیان سنگھ کلیان نے کہا کہ اسلام آئین پاکستان اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیتا ہے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سنگھ مذہب کے نمائندوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ محنت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے دنوں میں منہاج القرآن نے خصوصی تقریب منعقد کر کے ہماری عزت افزائی کی ہے۔

پنڈت بھگت لال نے کہا کہ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے مذہب، ذات، جماعت سے بالا ہو کر محبت، پیار، اور اخوت کی بات کی ہے۔ انہوں نے اقلیتوں کو ہمیشہ اپنے دل سے لگایا ہے اور وہ ہمارے بھی قائد ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ نیشنل مینارٹی ڈے کے دن گیارہ اگست کے دن منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک نے اقلیتوں کو براہ راست انتخاب کا آئینی حق دلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی۔

پرویز جان سرویا نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی خدمات کو سراہا اور آزادی تقریب میں تمام مذاہب کے نمائندوں کو مدعو کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

National Minority Day Seminar by MQI Interfaith Relationshttp://www.interfaithrelations.com/

Posted by Interfaith Relations on Wednesday, August 12, 2015

اس موقع پر انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا نے کہا کہ نیشنل مینارٹی ڈے منانے کا بنیادی مقصد قیام پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں غیر مسلم رہنماؤں کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ قیام پاکستان میں غیر مسلم رہنماؤں کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کے تمام مذاہب مل کر ایک قوم بنتی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی پاکستان میں بسنے والی تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے انہی تعلیمات کا پرچار کرتے ہیں جو قرآن اور سنت کے مطابق ہیں۔ قرآن پاک انسانیت کیلئے راہ نجات اور راہ ہدایت ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی۔

ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک نے تمام مذاہب کے نمائندوں کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کے اللہ تعالیٰ پاکستان کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے اور ہمیں حقیقی آزادی کی نعمت سے مالا مال کرے۔

پروگرام کا اختتام ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور قیام امن کے لیے اجتماعی طور پر دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top