کائنات کی تشکیل و تکمیل کا سبب محبت مصطفیٰ (ص) ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 08 اگست 2015ء

Monthly Spiritual Gathering of Gosha e Durood

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 8 اگست 2015ء بروز ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ میں صفہ ہال کی چھت پر منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ ناظمِ تربیت تحریک منہاج القرآن غلام مرتضی علوی، پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے صدر راجہ زاہد محمود، گوشہ درود کے خادم سید مشرف شاہ اور گوشہ نشینان سمیت تحریک منہاج القرآن کے قائدین اور علمائے کرام اسٹیج پر موجود تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ قاری نور احمد چشتی کی دلکش تلاوت نے ماحول کو مسحور کن بنا دیا۔ سلسلہ نعت خوانی میں سرور نقشبندی، منہاج نعت کونسل، قاری امجد بلالی (بلالی برادران) اور دیگر نعت خوان حضرات نے اپنے اپنے انداز میں رسول کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور علامہ سعید الحسن طاہر نے سرانجام دیے۔

Monthly Spiritual Gathering of Gosha e Durood

تحریک منہاج القرآن کے گوشہء درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علیٰ النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ کائنات کی تشکیل و تکمیل کا سبب محبت ہے۔ زمین و زماں، کون و مکاں، جبرئیل و میکائیل، بہشت و برزخ اور ملائک کی تخلیق سے پہلے جوہرِ محمد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تخلیق کیا گیا۔ اللہ پاک کی تمام تخلیقات کی بنیاد و اساس ذات محمد اور حبُ محمد تھی۔ یہی وجہ ہے کہ رب نے اپنے حبیب کا ذکر نہ صرف تمام الہامی مذاہب کی روحانی کتب میں کیا بلکہ کتاب الحکمت قرآن کریم فرقان مجید کو بھی ذکر مصطفی سے مزین رکھا اور ” لااِلٰہ َ اِلااللہ “کے ساتھ ”محمد الرسول اللہ“ لگا کر اللہ و محمد کے ذکر کو یکجا کرکے زبان سے اقرار کرنے اور دل سے اس کی تصدیق کو ایمان کا نام دیا اور پھراذان و نماز کی کاملیت کو ذکر مصطفی سے مشروط کرکے اپنے محبوب سے محبت کا جو اظہار کیا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خالی دل کبھی حب الٰہی کی جانب راغب نہیں ہوسکتا۔ عشق مصطفی ہی در اصل عشق الٰہی کی جانب رغبت اور صراط مستقیم کی جانب سفر کی بنیاد و اساس ہے اور جب تک راہ کی شناخت نہ ہو‘ اس پر چلنے کیلئے درست رہنمائی نہ ہو منزل تک پہنچنا ممکن نہیں ہوتا۔ اسی لئے رب نے اہل ایمان کو قرآن کریم کی شکل میں بہشتی منزل تک پہنچے کی جو راہ دکھائی ہے اس کیلئے نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی و سنت راہنمائی کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ منزل تک پہنچنے کی ضمانت بھی ہے۔

اجتماع میں لاہور بھر سے تحریک منہاج القرآن کے وابستگان، عشاقانِ مصطفیٰ، شریعہ کالج کے طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی، جبکہ اجتماع میں شریک خواتین کے لیے پنڈال کا الگ حصہ مختص کیا گیا تھا۔

Monthly Spiritual Gathering of Gosha e Durood

Monthly Spiritual Gathering of Gosha e Durood

Monthly Spiritual Gathering of Gosha e Durood

Monthly Spiritual Gathering of Gosha e Durood Monthly Spiritual Gathering of Gosha e Durood

Monthly Spiritual Gathering of Gosha e Durood Monthly Spiritual Gathering of Gosha e Durood

Monthly Spiritual Gathering of Gosha e Durood

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top