ڈاکٹر طاہر القادری کا جنرل (ر) حمید گل کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 15 اگست 2015ء

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے جنرل (ر) حمید گل کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ہمدرد انسان اور سچے پاکستانی تھے، پاکستان کیلئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے خاندان کی کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔ دریں اثنا پاکستان عوامی تحریک کے قائدین ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور اور میجر (ر) محمد سعید نے انکی رحلت پر دکھ اور گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top