چیف جسٹس اور آرمی چیف میری والدہ کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائیں، بسمہ امجد
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی بیٹی کی اپیل، شہدا کے
لواحقین کی انقلاب مارچ کی تقریب میں شرکت
انقلاب مارچ کی پہلی سالگرہ پر شہداء کے لواحقین نے کیک کاٹا، انقلاب زندہ باد کے نعرے
لاہور (15 اگست 2015) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے چیف جسٹس اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ میری والدہ اور پھوپھو کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں اور انصاف دلوائیں۔ 17جون 2014 کے دن پولیس اہلکاروں نے میری والدہ اور پھوپھو کو قریب سے گولیاں ماریں اور انہیں شہید کر دیا، ایک سال گزرجانے کے بعد بھی ہمیں انصاف نہیں مل سکا، اسی طرح مزید 12 ہمارے بھائیوں، بزرگوں کو دن دہاڑے شہید کیا گیا جو انصاف کے منتظر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیانقلاب مارچ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کے دوران کیا۔ تقریب عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں شہدا کے لواحقین نے شرکت کی، انقلاب زندہ باد کے نعرے لگائے۔ شہدا کے لواحقین نے کہا ہمارے پیاروں نے عظیم مقاصد کیلئے قربانیاں دیں۔ ظلم کے خلاف مزاحمت کرنے پر ہم پر مصیبتوں کے پہاڑ توڑے گئے مگر حکمران ہمارے حوصلے توڑنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اگر سچے ہیں تو وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کیوں نہیں کر رہے اور غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے ہمیشہ پر امن رہنے کی تلقین کی ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے تھے۔
تبصرہ