ملت کے زوال کے اسباب میں جہالت سب سے بڑا سبب ہے، فیض الرحمن درانی

مورخہ: 20 اگست 2015ء

ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کو ’’فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کے نصاب‘‘ کا تحفہ دیا
تحریک منہاج القرآن علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف عمل ہے

لاہور (20 اگست 2015) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت دینی اور دنیاوی تعلیم میں تفریق پیدا کی گئی ہے اور اسی طرح قدیم اور جدید علوم کو الگ الگ کر دیا گیا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ملت کے اس مرض کی تشخیص کی اور قوم کو ’’فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کے تاریخی نصاب کا تحفہ دیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ علما اور طلبا اس نصاب کا مطالعہ کریں، وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں علما اور طلبا کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملت کے زوال کے اسباب میں جہالت سب سے بڑا سبب ہے، تنگ نظری، انتہا پسندی، فرقہ واریت اسی کی علامات ہیں۔ ان سب کے خاتمہ کیلئے بھی امن نصاب سے استفادہ حاصل کرنا ہو گا۔ انہوں نے علما پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کی تربیت پر بھی توجہ دیں۔ فیض الرحمان درانی نے کہا کہ معاشرے میں قیام امن اور بھائی چارے کے قیام کیلئے ذہن سازی کرنا علماء کی ذمہ داری ہے۔ تحریک منہاج القرآن علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف عمل ہے۔ امیر تحریک نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ آج معاشرہ استاد کو وہ حیثیت دینے سے قاصر ہے جس کا وہ حق دارہے، وہی معلم معاشرے میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے جو معاشی طور پر خوشحال ہے۔ اس لئے اساتذہ کو معاشی طور پر آسودہ کرنا حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top