پتوکی: درس عرفان القرآن، علامہ غضنفر حسنین قادری کا ’انسان اور قرآن‘ کے موضوع پر خطاب
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیرانتظام محلہ احمدنگر کی جامع مسجد مدینہ درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت خطیب جامع مسجد مدینہ علامہ محمود احمد کوکب کر رہے تھے۔ مرکزی نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم علامہ غضنفرحسنین قادری نے انسان اور قرآن کے موضوع پر مدلل اور فکرانگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی عالی ترین تعریفیں بھی انسان کے بارے میں ہیں اور سخت ترین مذمت بھی۔ جہاں اسے زمین و آسمان اور فرشتوں سے برتر پیش کیا گیا ہے وہاں اسے جانوروں سے پست تر بھی دکھایا گیا ہے۔ قرآن کی نگاہ میں انسان میں یہ قوت ہے کہ وہ قوائے عالم کو مسخر کر سکتا ہے اور فرشتوں سے بھی کام لے سکتا ہے لیکن اس کے برعکس وہ اپنے برے اعمال کی پاداش میں اسفل السافلین میں بھی گر سکتا ہے۔ انسان کی علمی استعداد دوسری تمام مخلوقات کی ممکنہ استعداد سے زیادہ ہے۔ انسان کی فطرت خدا کی آشنائی ہے اور وہ اپنی فطرت کی گہرائی میں خدا کو پہچانتا ہے اور اس کے وجود سے آگاہ ہے۔ تمام شکوک و شبہات اور افکار انسانی فطرت سے انحراف اور بیماریاں ہیں۔ حاضرین نے خطاب بڑی دلجمعی سے سماعت کیا۔ پروگرام کے اختتام پرحاضرین میں بذریعہ قرعہ اندازی ترجمہ عرفان القرآن کے 10نسخے تقسیم کئے گئے۔
تبصرہ