اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپ کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریب

مورخہ: 14 اگست 2015ء

Youm e Azadi Celebration by MQI Italy

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی(کارپی) کے زیراہتمام مورخہ 14 اگست 2015 کو یوم آزادی پورے جوش وخروش سے منایا گیا۔ یہ خصوصی پروگرام کارپی کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا ایک منفرد اور خوبصورت اجتماع تھا۔

تقریب کی انفرادیت یہ تھی کہ پروگرام کسی عام ہال کی بجائے مسجد کے ہال میں انعقاد پذیر کیا گیا۔ جس کا مقصد شہدائے پاکستان اور شہدائے عوامی تحریک کی ارواح کے لئے ایصال ثواب اور استحکام پاکستان کے لئے دعائیں کرنا تھا۔ پروگرام کے آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور قرآن خوانی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ منہاج یوتھ کارپی کےنوجوانوں نے یوم پاکستان کے حوالہ سے ہال کو قومی پرچم، رنگ برنگی لائٹس اور دیگر آرائشی میڑیل سے خوبصورتی سے سجایا کہ یوم پاکستان کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے اور مسجد کے تقدس کوبھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ پروگرام کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں پہلے حصے میں قرآن خوانی، دوسرے میں نعت اور ملی نغمے اور آخری حصے میں کلمات تشکر، اور آخر میں دعا کی گئی۔ قرآن خوانی کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

Youm e Azadi Celebration by MQI Italy

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سیماب ظفر نے حاصل کی، مرزا امتیار نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ محفل نعت میں کارپی کے مشہور نعت خواں احمد علی کے علاوہ منہاج القرآن کارپی کے نوجوان نعت خوان عدیل گوندل اور ذیشان احمد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ منہاج مرکز کارپی کی ننھی بچی لائیبہ گلزار اور اس کی ساتھی نے ملی نغمہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں پیش کیا۔

علامہ وقار احمد قادری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان بننے میں دو باتیں آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہیں، پہلی یہ کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا جیسے مدینہ منورہ اور دوسرا یہ کہ اس کے بننے کے بعد بھی ہجرت کی گئی اور اب جب کہ یہ بن چکا ہے تو ہمیں اس سلسلے میں پاکستان پر ایمان رکھنا چاہیے اور اس کے لیے اپنے تن من دھن کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

آخر میں دعا ہوئی جس کے بعد منہاج یوتھ کارپی کی طرف سے کیک اور لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا۔

Youm e Azadi Celebration by MQI Italy Youm e Azadi Celebration by MQI Italy

Youm e Azadi Celebration by MQI Italy

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top