تحریک منہاج القرآن جہلم کی ضلعی اور تحصیلی تنظیمات کی تنظیم نو، شاہد بشیر ضلعی امیر اور اکرم بھٹی ناظم منتخب

مورخہ: 26 اگست 2015ء

تحریک منہاج القرآن جہلم کی ضلعی اور تحصیلی تنظیمات کی تنظیم نو کے لیے 24 اگست 2015ء کی شام اجلاس جادہ اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت شمالی پنجاب کی تنظیمات کے مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ رانا محمد اِدریس کر رہے تھے۔ اجلاس میں ضلع بھر سے تمام فورمز کے تحصیلی اور یوسی تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان شریک تھے۔ رانا اِدریس قادری نے اپنے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ انقلابی جدوجہد میں کارکنان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انقلاب کا سویرا طلوع ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، چاہے وہ الیکشن کی سیاست کی صورت میں ہو یا احتجاجی سیاست کی شکل میں۔ انقلاب ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔

اجلاس میں رائے شماری کے نتیجے میں پروفیسر شاہد بشیر طاہر تحریک منہاج القرآن جہلم کے ضلعی امیر اور اکرم بھٹی ناظم منتخب ہوئے۔ جہلم کی تحصیلی تنظیم کے لیے ہونے والی رائے شماری کے نتیجے میں پروفیسر نوید احمد صدر اور پروفیسر خرم شبیر منہاس ناظم منتخب ہوئے۔

رانا محمد اِدریس قادری نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور مشن کے فروغ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top