عوامی تحریک کے دستور پر قائم نظر ثانی کمیٹی کا اہم اجلاس 2 ستمبر کو ہو گا
سربراہ عوامی تحریک نے پارٹی دستور کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے
کیلئے کمیٹی قائم کی
تنظیمی ڈھانچہ میں اہم تبدیلیوں کے باعث نظرثانی ناگزیر تھی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات
لاہور (31 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک کے دستور پر نظر ثانی کیلئے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس 2 ستمبر کو سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک ماہ قبل پارٹی دستور پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کی تھی ۔کمیٹی میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کے علاوہ ڈاکٹر رحیق عباسی، انور اختر ایڈووکیٹ، میجر(ر) محمد سعید، قاضی فیض السلام، ایم نوراللہ، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ، ساجد محمود بھٹی شامل ہیں۔ کمیٹی نظرثانی کے حوالے سے سفارشات مرتب کرکے سنٹرل کور کمیٹی کو ارسال کرے گی اور پھر سنٹرل کور کمیٹی کی منظوری کے بعد نظرثانی شدہ دستور کا مسودہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کو حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم نوراللہ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کا دستور 2000 ء میں تیار کیا گیا تھا ،تنظیمی ڈھانچہ میں بعض اہم تبدیلیوں کے باعث اس میں ترامیم ناگزیر ہو گئی تھیں۔
تبصرہ