تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے سرپرست پیر سید محسن شاہ گیلانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، صدر عوامی تحریک شمالی پنجاب

مورخہ: 31 اگست 2015ء

اسلام آباد(31 اگست 2015ء) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈیر (ر) مشتاق احمد، سردار منصور خان، عمر ریاض عباسی، غلام علی خان نے تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے سرپرست سید محسن شاہ گیلانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی واردات میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ محسن شاہ تحریک کا قیمتی اثاثہ تھے، محسن شاہ کاقتل تحریک کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، انہوں نے پنجاب حکومت اورگجرانوالہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتاری کر کے عبرت ناک سزا دی جائے۔ غلام علی خان نے بتایا کہ محسن شاہ مرحوم کی نمازجنازہ آج صبح 10بجے فیروزوالا میں اداکی جائے گی۔ پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی و صوبائی و ضلعی قائدین و کارکنان بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top