ڈاکٹر طاہرالقادری کی پیرسید محسن شاہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

دہشت گردی میں ملوث شر پسند عناصر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جا ئے، سربراہ عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے رہنما اور معروف روحانی شخصیت پیرسید محسن شاہ اور انکے ساتھی کے بیہمانہ قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ن لیگ کے دور اقتدار میں بے گناہوں کا قتل عام ہو رہا ہے، امن و امان کی صورتحال اس قدر بگڑ چکی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس سفاکانہ واردات میں ملوث شر پسند عناصر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جا ئے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے شہدا کے لواحقین، عقیدت مندوں اور تحریک منہاج القرآن کے وابستگان کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے ہمت دے۔ دریں اثنا عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، میجر(ر) محمد سعید، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، رفیق نجم، ایم نور اللہ عمران ایڈووکیٹ اورساجد بھٹی نے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور قاتلوں کی جلدگرفتاری کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top