ڈسکہ: تحریک منہاج القرآن کی استحکام پاکستان کانفرنس

تحریک منہاج القرآن ڈسکہ نے 8 ستمبر 2015 کو دھدو بسراء میں یوم دفاع کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل محمد رفیق نجم نے کی۔ کانفرنس میں سابق وفاقی وزیر و راہنماء پاکستان تحریک انصاف چوہدری علی اسجد ملہی، منہاج القرآن کویت کے سرپرست مختار احمد ساہی، تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے سیکریٹری کوآرڈینیٹر قاری ریاست علی چدھڑ، تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم بسراء، ناظم ناصر محمود اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان، وابستگان سمیت علاقہ کی مذہبی، سماجی، سیاسی اور مسیحی برادری کی معروف شخصیات شریک تھیں۔

انجینئر رفیق نجم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ کر دیا جائے۔ اس نظام نے پورے ملک کو جکڑ رکھا ہے۔ اس موقع پر چوہدری علی اسجد ملہی نے کہا کے ہم نے منہاج القرآن کے کارکنوں جیسے کارکن نہیں دیکھے جنہوں نے دھرنے میں قربانیاں دے کر ثابت کر دیا یہ اپنے قائد کے ایک حکم پر سب کچھ لُٹا سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top