چاغی: تحریک منہاج القرآن کی عید ملن پارٹی

تحریک منہاج القرآن چاغی کے ضلعی امیر مکائیل نذر نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں تحریک منہاج القرآن چاغی کے کارکنان اور عہدیداران کو مدعو کیا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مکائیل نذر کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن ہمیں انسانیت دوستی اور مظلوم کی مدد کرنا سکھاتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مصطفوی انقلاب کا نعرہ خوشحال پاکستان کی نوید ہے۔ ہم ہرحال میں مصطفوی انقلاب کے لیے سرگرم عمل رہیں گے۔ عید ملن پارٹی میں شرکاء کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔ تقریب کے شرکاء نے منتظمین کے اقدام کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top