پاکستانی سفارت خانہ کرین حادثہ کے بارے میں معلومات دینے میں ناکام رہا، عوامی تحریک

سعودی عرب میں کرین حادثہ کے نتیجے میں عازمین حج کی شہادتوں پر دلی افسوس ہے، بشارت جسپال

لاہور (13 ستمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کرین حادثہ کے نتیجے میں پاکستانی عازمین حج کی شہادتوں پر دلی افسوس ہے، پاکستانی سفارت خانہ عازمین حج کے متعلق بر وقت معلومات دینے میں ناکام رہا، سفارت خانے کی نا اہلی اور بے حسی کے باعث ہزاروں خاندان شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ پاکستانی اور سعودی حکام کی طرف سے دی جانیوالی معلومات میں بھی تضاد سامنے آیا ہے۔ سعودی حکام15جب کہ پاکستانی دفتر خارجہ6شہریوں کی شہادتوں کی معلومات دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ اور دفتر خارجہ اس نازک ترین لمحہ میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ کرین حادثہ کے بعد وزیر اعظم پاکستان کو اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے سعودی عرب روانہ ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید اور زخمی پاکستانیوں کے بار ے میں ورثاء کو لمحہ بہ لمحہ معلومات فراہم کی جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top