نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کا کڈز فیسٹیول، بچوں کی بھرپور شرکت

4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI 4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI

4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI

لاہور: تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت نے نئی نسل میں دینی تعلیم و تربیت کے فروغ اور بچوں میں شخصی اعتماد سازی کے لئے چوتھے ماہانہ کڈز فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ کڈز فیسٹیول میں 250 سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول کا آغاز علی رضا، احمد رضا، قمر الدین اور غلام مصطفیٰ کی تلاوت سے ہوا۔ آغوش گرائمر سکول کے طلبہ شمائل اور عبدالرحمن نے حمد پیش کی، جبکہ حلیمہ، ریحان، حسیب، رمضان، رضوان اور عبدالرحمن نے بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کی۔

کڈز فیسٹیول کا سب سے اہم حصہ ’آؤ نعت سیکھیں‘ تھا جس میں ملک کے نامور اور معروف نعت خوان محمد شکیل طاہر نے بچوں کو نعت پڑھنا سکھایا۔ معصوم زبانوں سے ’اللھم صلی علی سیدنا ومولانا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ کے ترانوں نے سما بندھ دیا۔

فیسٹیول کے حصہ ’دینی معلومات‘ میں طیبہ کوثر نے بچوں کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث عربی متن کے ساتھ یاد کروائی۔ صائمہ حسنین نے بچوں کو سو کر اٹھنے کی دعا یاد کروائی۔ تسلیم علوی نے پانی کے استعمال میں احتیاط اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق کارٹون دکھائے جسے بچوں نے بڑی دلچسپی سے دیکھا۔

4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI 4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI

4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI 4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI

حصہ ’سب کہہ دو‘ میں غلام مصطفیٰ، ابوبکر مصطفیٰ، توحید خان، ضیاء الرحمن، محمد احمد اور زین العابدین نے یوم دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے تقاریر کیں۔ حصہ ’قصص الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ میں بچوں کو سیدنا ابراہیم علیہ السلام سے متعلق ڈاکومنٹری دکھائی گئی جس میں سیدنا ابراہیم اور سیدنا اسمعیل علیہما السلام کی قربانیوں سے آگاہ کیا گیا۔

حصہ ’ویڈیو‘ میں محمود احمد نے یوم دفاع پاکستان اور یوم دفاع اسلام کے موضوعات پر میجر عزیز بھٹی شہید اور غزوہ بدر سے متعلق ڈاکومنٹری دکھائی۔ انہوں نے دونوں مواقع پر شہداء کی قربانیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔۔

آغوش کمپلیکس کے کوآرڈینیٹر محمد طیب اسلم، ڈاکٹر نوشابہ اور گلشن ارشاد کڈز فیسٹیول کے شرکاء سے اظہار خیال کیا۔ ‎

فیسٹیول کے آرگنائزر غلام مرتضیٰ علوی نے اس موقع پر کہا کہ اخلاقی اسباق سیکھنے اور سکھانے کی بہترین بچپن ہے۔ اسی عمر میں ذہنی میلان اور عادات کا عمل پختہ ہوتا ہے۔ ادارہ منہاج القرآن کے شعبہ تعلیم و تربیت کی طرف سے منہاج القرآن کے تحت کام کرنے والے تمام تعلیمی اداروں میں ماہانہ کڈ فیسٹیول منعقد کرنے کا پروگرام وضع کیا گیا ہے جس پر کامیابی کے ساتھ عمل درآمد جاری ہے۔ والدین کی طرف سے اس حوالے سے پذیرائی مل رہی ہے اور کم عمر طلبہ و طالبات کی دلچسپی بھی دیدنی ہے۔

اانہوں امید ظاہر کی کہ ماہانہ کڈز فیسٹیول ملک بھر میں نئی نسلوں میں فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذریعہ بنے گا اور ایک کلچر کی شکل اختیار کرے گا۔

4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI 4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI

4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI 4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI

4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI 4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI

4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI

4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI

4th Kids Festival By Nizamat-e-Tarbiya MQI

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top