ملکی ترقی میں علماء کا کردار اہم ہے، متحد ہو کر مصطفوی انقلاب کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے: سردار شاکر مزاری

ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کے شعور کو بیدار کرنے کیلئے جو پرامن انقلابی تحریک چلائی ہے علماء اس کا ہراول دستہ ہیں
جنوبی پنجاب کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے مصطفوی انقلاب کا قلع بنائیں گے: علامہ سعید احمد فاروقی
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات کی معروف عالم دین سے ملاقات میں گفتگو

ملتان (15 ستمبر 2015ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری نے معروف عالم دین علامہ سعیدا حمد فاروقی کی رہائش گاہ پر ان سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار شاکر مزاری نے کہا کہ قوم کی تربیت اور ترقی میں علماء کا کردار بہت اہم ہے۔ علمائے کرام ہی وہ طبقہ ہیں جنہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کا دست و بازو بن کر قیام پاکستان کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ آج بھی ملک کی تعمیر وترقی اور قوم کی تربیت کیلئے علماء کرام کو اپنا تاریخی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کی فکری، نظریاتی اور سیاسی رہنمائی اور شعور کی بیداری کیلئے جو پرامن انقلابی تحریک کا آغاز کیا ہے۔ علمائے کرام اس کا ہراول دستہ ہیں۔ آج علماء کرام کو متحد ہوکر مصطفوی انقلاب کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کاد یا ہوا عظیم علمی سرمایہ بھی علمائے کرام کی میراث ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سعید احمد فاروقی نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا مصطفوی انقلاب کیلئے ہے ہم اس ملک سے کرپٹ اور جعلی جمہوریت کے علمبرداروں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ بہت جلد جنوبی پنجاب کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے مصطفوی انقلاب کا قلع بنائیں گے۔ اس موقع پر راؤ عارف رضوی، قاری معین الدین مدنی، حافظ فیض الحسن مکی، فیضان مزاری اوریعقوب عثمانی بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top