سید قمر شاہ گردیزی سیکرٹری پولیٹیکل افیئرز اور عمر قریشی ایڈووکیٹ عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر مقرر

خرم نواز گنڈا پور، میجر(ر) محمد سعید، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، ساجد بھٹی، نور اللہ صدیقی کی مبارکباد

لاہور(21ستمبر 2015)پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر مظہر محمود علوی نے سید قمر شاہ گردیزی کو مرکزی سیکرٹری پولیٹیکل افیئرز اور محترم محمد عمر قریشی ایڈووکیٹ کو مرکزی نائب صدر مقرر کیا ہے۔ سید قمر شاہ گردیزی عوامی تحریک یوتھ ونگ کی اہم ذمہ داریوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ ملک بھر کی سیاسی و سماجی یوتھ آگنائزیشنز کے ساتھ باہمی رابطہ سازی کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سیاسی تشخص میں بہتر ی لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ محترم عمر قریشی ایڈووکیٹ شمالی پنجاب اور آزاد کشمیر کے تنظیمی معاملات کی نگرانی کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، چیف کوآرڈینیٹرمیجر(ر) محمد سعید، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، ساجد بھٹی اور نور اللہ صدیقی نے سید قمر شاہ گردیزی اور عمر قریشی ایڈووکیٹ کو ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top