ہمارے سماجی کارکنوں کو پولیس کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے، خرم نواز گنڈا پور

منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک بھر میں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام ہو گا
ملک کی سب سے بڑی اجتماعی قربانی لاہور میں ہو گی، انتظامات مکمل کر لئے، گفتگو

لاہور (22 ستمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام ہر سال کی طرح رواں سال بھی ملک بھر میں اجتماعی قربانیاں ہو نگی۔ پاکستان میں سب سے بڑی اجتماعی قربانی لاہور میں ہو گی جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور روڈ گجو متہ میں مرکزی قربان گاہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پولیس کے ذریعے ہمارے سماجی کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ہمارے کارکنوں کو فلاحی کاموں سے روکا جا رہا ہے، ہم پر امن لوگ ہیں حکومت انتقامی کارروائیوں سے باز رہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کیلئے کام کرنے والے ہمارے سماجی کارکنوں کو پولیس ہراساں کرنا بند کر دے۔ منہاج القرآن’’ضرب علم‘‘ شروع کر رہی ہے شاید حکمرانوں کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارا انجام دئے جانیوالا یہ قومی و اسلامی کردار پسند نہیں ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ کروڑوں پاکستانی مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ اللہ کی خوشنودی کیلئے قربانی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ منہاج القرآن نے اجتماعی قربانی کے ذریعے کم آمدنی والے ہزاروں مسلمانوں کو سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی سہولت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن سیلاب زدہ علاقوں میں بھی اجتماعی قربانیاں کر رہی ہے، غریب شہریوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں رواں سال بھی گوشت تقسیم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہزاروں مخیر حضرات نے اجتماعی قربانیوں میں حصہ ڈالا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top