جہلم: یوم دفاع کی مناسبت سے ایم ایس ایم سسٹرز کا تقریری مقابلہ
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز جہلم نے 18ستمبر2015 کو منہاج ماڈل سکول جادہ میں تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا۔ یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ اس مقابلے کا عنوان ’یہ وطن ہمارا ہے، ہم ہیں پاسبان اس کے‘ تھا۔ تقریری مقابلے میں 7 سکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں العصر سائنس ہائی سکول، ہیپی کڈز سکول، دار ارقم سکول، ائیر فاؤنڈیشن سکول، منہاج ماڈل سکول کالا گوجراں اور منہاج ماڈل سکول جادہ شامل ہیں۔
سمیعہ ظفر اور ثمرین امجد مقابلے کی ججز تھیں۔ پروگرام میں ایم ایس ایم سسٹرز دینہ کی صدر وجیہہ کرن نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ماڈل سکول جادہ کے بچوں نے ’بڑا دشمن بنا پھرتا ہے‘ پہ ٹیبلو، العصر سائنس ہائی سکول کے بچوں نے ’نعرہ تکبیر‘ اور ’یہ وطن تمہارا ہے‘، اور اسلامک سنٹر جادہ کی بچیوں نے ’اس پرچم کے سائے تلے‘ جیسے نغمات پیش کیے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔
تقریری مقابلے میں منہاج ماڈل سکول کالا گوجراں کی ایمن نے پہلی، العصر سائنس ہائی سکول کی علیشاء نے دوسری، جبکہ ائیر فاؤنڈیشن سکول کے علی عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزازی شیلڈز اور مقابلے میں شامل ہونے والے بچوں کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے مقابلے میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اور ایم ایس ایم کی اس کاوش پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے حاضرین سے خطاب میں ایم ایس ایم کے مقاصد کو اجاگر کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی عہدیداران کی طرف سے ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کی معاونت کرنے پر رابعہ خان، تحریم رفعت اور عالیہ چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈز دی گئیں۔
تبصرہ